مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ایٹمی آبدوزیں بنانے کےلیے دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری تعمیر کرلی گئی ہے۔ جسے دفاعی ماہرین " نیوکلیئر سب میرین سپر فیکٹری " بھی قرار دے رہے ہیں۔چین کے بوہائی شپ یارڈ میں بنائی گئی اس فیکٹری میں بیک وقت 5 سے 6 آبدوزوں پر کام کیا جاسکتا ہے اور یہ صلاحیت آبدوز سازی کی امریکی فیکٹریوں سے بھی زیادہ ہے جہاں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 4 آبدوزیں تیار کی جاسکتی ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی چینی آبدوز ساز فیکٹری میں تیسری نسل کی ’’ٹائپ 096‘‘ بیلسٹک میزائل آبدوزیں اور ’’ٹائپ 095‘‘ حملہ آور آبدوزیں تیار کی جائیں گی جبکہ اس مقصد کےلیے ’’ماڈیولر فیبری کیشن‘‘ کے طریقوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس نئی فیکٹری کی بدولت چین آئندہ تین سال کے اندر اندر ایٹمی آبدوزیں بنانے کی اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا کردُگنی کرلے گا۔
چین میں ایٹمی آبدوزیں بنانے کےلیے دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری تعمیر کرلی گئی ہے۔
News ID 1871737
آپ کا تبصرہ